پانی کا تنازع مشترکہ مفادات کونسل لے جائینگے :پنجاب

پانی کا تنازع مشترکہ مفادات کونسل لے جائینگے :پنجاب

ارسا معاہدے پرمعاملات طے کرنا چاہتے لیکن سندھ بھاگ رہا:محسن لغاری

لاہور (سیاسی رپورٹرسے )پنجاب نے صوبوں کے درمیان پانی کا تنازع مشترکہ مفادات کونسل میں لے جانے کا عندیہ دیدیا۔ وزیر آبپاشی پنجاب محسن لغاری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کے ساتھ مذاکرات اور ارسا معاہدے کے مطابق معاملات طے کرنا چاہتے ہیں لیکن سندھ مذاکرات سے بھاگ رہا ہے ۔ پانی کے بہائو کا حساب کتاب دیکھنے کیلئے ٹیمیں تشکیل دینے کی ضرورت ہے ۔ پنجاب اور وفاق نے اپنی ٹیمیں تشکیل دیدیں مگر سندھ نے تاحال کوئی ٹیم تشکیل نہیں دی۔ہم آئین اور قانون کی مطابق معاملات کو حل کرنا چاہتے ہیں۔ پانی کا مسئلہ ٹیبل پر حل نہ ہوا تو سی سی آئی سے رجوع کیا جائے گا۔ سردار محسن لغاری کا کہنا تھا کہ سندھ کی ٹیم نے پنجاب کے بیراجوں پر آکر چھاپا مارا۔ سندھ کی ٹیم کو تمام ریکارڈ دیا گیا۔ پنجاب کی ٹیم نے بھی گدو بیراج کا دورہ کیا لیکن ہمیں کوئی ریکارڈ نہیں دیا گیا۔ سندھ شکایت بھی کررہا ہے لیکن بات کرنے کو بھی تیار نہیں۔ پیپلزپارٹی کی لیڈرشپ پر حیرانگی ہے کیا پیپلزپارٹی نے سوچ لیا ہے کہ پنجاب کے لوگوں کی بات نہیں کرنی۔ کیا پیپلزپارٹی پنجاب سے سیاسی طور پر مکمل طور پر واپسی کا راستہ اختیار کرچکی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں