بجٹ نے پاکستانی عوام کی امیدوں پر پانی پھیر دیا :پرویز اشرف

بجٹ نے پاکستانی عوام کی امیدوں پر پانی پھیر دیا :پرویز اشرف

بیروزگاری کا نیا طوفان آنے والا ہے ،بجٹ کو مسترد کرنے کیلئے اپوزیشن متحد پیپلز پارٹی کا روایتی رنگ ہر جگہ نظر آنا شروع ہو جا ئیگا، لاہور میں میڈیا سے گفتگو

لاہور(سپیشل رپورٹر ) پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما وسابق وزیراعظم پرویز اشرف نے کہا ہے کہ بجٹ نے پاکستانی عوام کی امیدوں پر پانی پھیر دیا ،بیروزگاری کا نیا طوفان آنے والا ہے ،بجٹ کو مسترد کرنے کیلئے اپوزیشن متحد ہے ،انتخابی اصلاحات پر پارلیمان کے اندر اور باہر حکومتی رویہ غیر سنجیدہ ہے ،کلبھوشن کیلئے قانون سازی کیلئے اپوزیشن کو بات کرنے کی اجازت نہیں دی،ہماری اس قانون میں کوئی ان پٹ نہیں،پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر حسن مرتضیٰ اور دیگر ارکان پنجاب بجٹ میں اپنا کردار ادا کرینگے ۔ ان خیالات کااظہارراجہ پرویز اشرف نے بلاول ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ پرویز اشرف نے کہاکہ پیپلز پارٹی پنجاب میں جنگی بنیادوں پر سامنے آئیگی۔بلاول بھٹو اپنے نانا اور والدہ کے پرانے ساتھیوں سے خود ملنے جائینگے ۔آئندہ عام انتخابات جیتیں گے ۔انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی کا خاصا ہے کہ وہ چاروں صوبوں کی جماعت ہے ۔سندھ حکومت جائز شکایت کرتی ہے اس میں صوبائیت نہیں،ہماری قیادت نے ہمیشہ وفاق کی بات کی ہے ،مشاورت جاری ہے اور اسکا دائرہ کار وسیع کر رہا ہوں۔جامع رپورٹ مرتب کر کے چیئرمین کو دونگا جس کے بعد پنجاب تنظیم مکمل ہو گی۔انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی کا روایتی رنگ ہر جگہ نظر آنا شروع ہو جا ئیگا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں