ماضی کی ادائیگیاں نہ کرتے توملک دیوالیہ ہوجاتا:وزیرخزانہ

ماضی کی ادائیگیاں نہ کرتے توملک دیوالیہ ہوجاتا:وزیرخزانہ

ترقی کی ضرورت ہے ،بڑے بینکوں سے قرضے لیکرچھوٹے بینکوں کودینگے

اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ عوام پر بوجھ نہیں ڈالیں گے ، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم رکھی جائیں گی۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا بڑی تحقیقات اور محنت کے بعد بہترین بجٹ بنایا ہے ، امید رکھتے ہیں بجٹ میں طے کئے گئے خدوخال مکمل کریں گے ۔ انہوں نے کہا سعودی عرب سے رعایتی قیمت پر تیل جلد ملنا شروع ہو جائے گا، ایران پر سے پابندیاں اٹھیں گی تو تیل کی قیمتیں گر جائیں گی۔ شوکت ترین نے کہا ماضی کی ادائیگیاں نہ کرتے تو ملک دیوالیہ ہوجاتا، ٹیکس وصولیوں کے بارے میں مفتاح اسماعیل کے اندازے غلط ہیں لیکن بجٹ کو اچھا کہنے پر ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ وزیر خزانہ نے کہا آئی ایم ایف کے کہنے پربجلی کے نرخ نہیں بڑھائیں گے ، بڑے بینکوں سے قرضے لیکر چھوٹے بینکوں کودیں گے ، ہمیں اس وقت ترقی کی ضرورت ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں