وزیراعلیٰ سندھ وفاق کے ترقیاتی کاموں سے ناراض ہیں:اسد عمر

وزیراعلیٰ سندھ وفاق کے ترقیاتی کاموں سے ناراض ہیں:اسد عمر

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ سید مرادعلی شاہ وفاق کے ترقیاتی کاموں سے ناراض ہیں

کراچی(این این آئی) اسد عمر نے گزشتہ روز شہر قائد کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔اس موقع پرا نہوں نے کہا وزیراعلیٰ سندھ کہتے ہیں کہ وفاق کراچی میں ترقیاتی کام کیوں کرا رہا ہے ؟، ویسے سید مراد علی شاہ درست کہتے ہیں کیوں کہ گلیوں میں کام کرانا وفاق کا کام نہیں ہے تاہم اگر صوبائی حکومت کام نہیں کرے گی تو مجبوراً وفاق کو گلیوں میں کام کرنا پڑے گا۔ کراچی کی گلیوں کو دہائیوں سے نظر انداز کیا گیا ہے ۔کراچی سندھ کا حصہ ہے اور وفاق اپنے صوبوں کو نظر انداز نہیں کرتا ہے ۔اسد عمر نے بغیر کسی پروٹوکول کے شہر کے مختلف علاقوں کی گلیوں کا دورہ کیا اور مقامی لوگوں کو درپیش مسائل سنے ۔ پی ٹی آئی کے قانون سازوں اور پارٹی کارکنوں کے ہمراہ وفاقی وزیر نے برنس روڈ ، گلشن اقبال اور گلستان جوہر کی سڑکوں پر موٹرسائیکل پر سفر کیا تاکہ شہر میں جاری ترقیاتی منصوبوں ، کھیلوں کے میدانوں اور سڑک کی مرمت کے کاموں کا جائزہ لیا جاسکے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں