وزیراعظم نے و عدے کے مطابق عوام دوست بجٹ دیا:فرخ حبیب

وزیراعظم نے و عدے کے مطابق  عوام دوست بجٹ دیا:فرخ حبیب

وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے وعدے کے مطابق عوام دوست بجٹ دیا

فیصل آباد (آئی این پی ) مزدور،کسان، دیہاڑی دار سمیت ہر طبقہ بجٹ کو بہترین قرار دے رہا ہے ۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فرخ حبیب نے کہا کہ جب ہمیں ملک ملا تھا تو چیلنجز کا انبار تھا،معیشت کا عالم یہ تھا کہ زرمبادلہ ذخائر 15دن کے تھے ، ترسیلات زر، ایکسپورٹ، زرعی پیداوار نہ ہونے کے برابر تھی۔ عمران خان نے فیصلہ کیا کہ نچلی سطح پر ڈ ھائی کروڑ پاکستانیوں کے لئے پروگرام شروع کیا جائے ان کے لئے کامیاب پاکستان پروگرام کا آغاز کیا جارہا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں