نریندر مودی بھارت کا سب سے بڑادشمن :چودھری سرور
مذاکرات مسائل کا واحد حل،دنیا کی کوئی طاقت افغانستان کو فتح نہیں کرسکتی امریکا کو اڈے دینے کا سوال ہی پید نہیں ہوتا:گورنر پنجاب کا تقریب سے خطاب
لاہور (سیاسی رپورٹرسے )گور نر پنجاب چودھری محمدسرور نے کہا ہے کہ نر یندر مودی خود بھارت کا سب سے بڑا دشمن بن چکا ۔اسرائیل اور بھارت مظلوموں کیساتھ جو کچھ کر رہے ہیں وہ دہشت گردی ہے ۔وزیر اعظم عمران خان پہلے دن سے بھارت کے ساتھ پر امن اور بہتر ین تعلقات کے حامی ہیں مگراس کے لئے مسئلہ کشمیر کو حل کر نا ہوگا۔پاکستان کی سفارتی کوششوں کی وجہ سے آج دنیا پاکستان کا موقف سن رہی ہے اور مسئلہ فلسطین وکشمیر پر بھی بات ہو رہی ہے ۔امریکا سمیت دنیا کی کوئی طاقت افغانستان کو فتح نہیں کر سکتی ۔ مذاکرات ہی مسئلہ کا واحد حل ہے ،امریکا کو اڈے دینے کا سوال ہی پیدانہیں ہوتا۔ وہ نظر یہ پاکستان ٹرسٹ لاہور میں ‘‘مسئلہ کشمیر،مسئلہ فلسطین اور موجود ہ حالات ’’کے موضوع پرسیمینارسے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے ۔ اس موقعہ پر سابق ایم این اے مہناز رفیع ،سمعیہ راحیل قاضی ،سینئر صحافی سلمان غنی اور سابق چیئر مین پی سی بی خالد محمود سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔گور نر پنجاب چودھری سرور نے کہا کہ دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں، کینیڈا میں پاکستانی فیملی کیساتھ جوظلم ہوا ہے کوئی شک نہیں کہ یہ بھی دہشت گردی ہے اور وقت آچکا ہے کہ دنیا اسلامو فوبیا کیخلاف ایسے ہی اقدامات کر ے ۔ اُنہوں نے کہا کہ دہشت گردی کیخلاف پاکستان نے جو قر بانیاں دیں ہیں دنیا میں اس کی کوئی اور مثال نہیں ملتی ۔چودھری محمدسرور نے کہا کہ دور ہ امر یکا کے دوران امر یکی عہدیداروں پر واضح کیا کہ جب تک مسئلہ کشمیراور مسئلہ فلسطین حل نہیں ہوگا اس وقت تک امن ایک خواب ہی رہے گا۔گور نر پنجاب نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان آج صرف کشمیر یوں کے ہی نہیں بلکہ فلسطینی عوام کے بھی سفیر بن کر دنیا میں انکا مقدمہ لڑ رہے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ اسرائیلی اور بھارتی مظالم کیخلاف دنیا میں سکھ کیمونٹی بھی پاکستان کے موقف کیساتھ کھڑی ہے ۔ جہاں تک امر یکا کو اڈے دینے کا تعلق ہے تو اس کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ امر یکا کو بھی ایک بات سمجھ لینا چاہیے کہ وہ طاقت کے زورپر کسی صورت افغانستان کو فتح نہیں کر سکتا ۔