محکمہ ایکسائز نے موٹرسائیکلوں پر ٹیکس میں اضافہ کردیا

محکمہ ایکسائز نے موٹرسائیکلوں پر ٹیکس میں اضافہ کردیا

خواجہ سرائوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کا سلسلہ پورے صوبے میں پھیلائیں گے :صالحہ سعید

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے موٹرسائیکلوں کے ٹیکس میں اضافہ کردیاجبکہ ڈی جی ایکسائز کا کہنا ہے کہ ڈی جی خان میں خواجہ سرائوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کا تجربہ کامیاب رہا ، اب اسے پورے صوبے میں پھیلائیں گے ۔ڈی جی ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب صالحہ سعید نے ٹی وی سے گفتگو میں کہا کہ محکمے کو رواں مالی سال کے دوران ساڑھے 8 لاکھ گاڑیوں کی رجسٹریشن اور ٹوکن ٹیکس کی مد میں ریکارڈ 13 ارب کی آمدن ہوئی ،تاہم اس وقت بھی دو لاکھ 82 ہزار گاڑیاں ٹوکن ٹیکس دیئے بغیر سڑکوں پر فراٹے بھر رہی ہیں۔محکمے کا کہنا ہے کہ الیکٹرانک گاڑیوں کو ٹیکس کی مد میں 50 سے 75 فیصد رعایت دی جا رہی ہے ۔محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن حکام کا کہنا ہے کہ آئندہ گاڑیوں کی نئی رجسٹریشن اور ٹرانسفر بائیومیٹرک طریقے سے ہوگی، 30 جون تک ٹوکن ٹیکس ادا نہ کرنے والوں کی گاڑیوں کی رجسٹریشن معطل کر دی جائے گی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں