پیپلزپارٹی یا کسی اور پارٹی سے کوئی رابطہ نہیں :جہانگیرترین
تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ میرا پیپلزپارٹی یا کسی اور پارٹی سے کوئی رابطہ نہیں ، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے
لاہور(نیوز ایجنسیاں ) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ میرا پیپلزپارٹی یا کسی اور پارٹی سے کوئی رابطہ نہیں ، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شوکت ترین سمجھ دار وزیرخزانہ ہیں ، امید ہے انھوں نے جو وعدے کئے ہیں ان سے لوگوں کو فائدہ ہوگا۔صحافی نے سوال کیا کہ تحریک انصاف کی قیادت سے انصاف مل گیا؟ جس پر جہانگیر ترین نے جواب دیا کہ پراسس جاری ہے ۔جنوبی پنجاب کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب صوبے کیلئے ہر فورم پر آواز اٹھاتا رہوں گا، کوئی بھی کام انجام دینے کیلئے ضرورت کے مطابق کام کیاجاتاہے ۔ صوبے کی راہ میں جورکاوٹ ہے اسے ڈھونڈنا ہے ۔صحافی نے سوال کیا کہ جنہوں نے زرداری کی باری کانعرہ لگایاتھاکیاوہ عمران خان سے پیچھے ہٹ رہے ہیں جس پر جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ یہ ایک نازک معاملہ ہے ،میں نازک معاملات پربیان نہیں دینا چاہتا، بجٹ بنا نے میں میرا کوئی رول نہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر زندہ رہا تو اپنی زندگی میں جنوبی پنجاب صوبہ ضرور بناؤں گا۔