پاک قطر تعلقات پائیدار شراکت میں تبدیل ہورہے، تعاون بڑھانے کی ضرورت ، آرمی چیف

پاک قطر تعلقات پائیدار شراکت میں تبدیل ہورہے، تعاون بڑھانے کی ضرورت ، آرمی چیف

قطری نائب وزیراعظم ،فوجی سربراہ سے ملاقات،دفاع و سلامتی میں تعاون،سیاسی ماحول پر تبادلہ خیال قطر کی سیاسی اور ملٹری قیادت نے خطے میں امن و استحکام کیلئے پاکستانی کوششوں کو سراہا:آئی ایس پی آر

لاہور(نیوز ڈیسک)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ 2روزہ دورے پر گزشتہ روز قطر پہنچ گئے ،جہاں انہوں نے نائب وزیر اعظم اور وزیر مملکت برائے دفاعی امورڈاکٹر خالد بن محمد العطیہ اور قطر کی مسلح افواج کے چیف آف سٹاف لیفٹیننٹ جنرل غانم بن شاہین الغانم سے ملاقات کی ، آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقاتوں کے دوران دفاع اور سلامتی کے شعبوں میں تعاون اور خطے کے سیاسی ماحول سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آرمی چیف نے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین خوشگوار تعلقات اور اخوت کے گہرے جذبے کی ایک عظیم تاریخ موجود ہے اور یہ تعلقات ایک پائیدار شراکت میں تبدیل ہو رہے ہیں، انھوں نے افغان امن عمل میں قطر کے کردار کو بھی سراہا۔دوسری جانب قطر کی سیاسی اور ملٹری قیادت نے خطے میں امن و استحکام کے لئے پاکستان کی مستقل کوششوں کو سراہا اور دونوں برادر ممالک کے مابین بہتر تعلقات کے لئے کام جاری رکھنے کا عہد کیا، ملاقات میں دونوں جانب سے تمام شعبوں میں تعاون کو مزید بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں