وفاقی بجٹ کے اثرات قوم کیلئے کورونا کی چوتھی لہر سے بھی خطرناک : سراج الحق

وفاقی بجٹ کے اثرات قوم کیلئے کورونا کی چوتھی لہر سے بھی خطرناک : سراج الحق

ملک معاشی بحران،سیاسی انتشاراوراخلاقی انحطاط کا شکار،حکومتی کارکردگی پر عوام صدمے میں ہیں ، وزیراعظم نے وعدوں کے برعکس کام کیا،حکومت مخالف تحریک جاری رہیگی،منصورہ میں تربیت گاہ سے خطاب

لاہور (سٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ ملک اس وقت معاشی بحران ، سیاسی انتشار اور اخلاقی انحطاط کا شکار ہے ۔ ملک میں اسلام کے نفاذ کے لیے عوام کی تائید کے ذریعے حقیقی تبدیلی چاہتے ہیں،جماعت اسلامی کو موقع ملا تو آئی ایم ایف ، ورلڈ بینک سے قرضوں کی بجائے زکوٰۃ و عشر کے نظام سے ملک سے سودی نظام کا خاتمہ کریں گے ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے منصورہ میں مرکزی تربیت گاہ کے شرکاسے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ سراج الحق نے کہاکہ نئے وفاقی بجٹ کے اثرات عوام کے لیے کورونا کی چوتھی لہر سے زیادہ خطرناک ہیں ۔امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے عوام سے کیے گئے وعدے پورے کرنے کی بجائے بالکل اس کے برعکس مسلسل اقدامات کیے ہیں، حکومت کے خلاف اپنی تحریک جاری رکھیں گے ۔ جماعت اسلامی اب بہترین آپشن ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں