مہنگائی :پتے کھانے پر مجبور ہونگے

مہنگائی :پتے کھانے پر مجبور ہونگے

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہاہے کہ مہنگائی کی شرح اسی طرح بڑھتی رہی تو عوام پتے کھانے پر مجبور ہو جائیں گے

لاہور (سیاسی نمائندہ) تین سال میں حکومت عوام کے نہیں بلکہ آئی ایم ایف کے پیج پر ہی رہی، پٹرولیم مہنگائی بجٹ اہداف کو حاصل کرنے کا سوچا سمجھا منصوبہ ہے ، حکومت آمدن کیلئے غریبوں کاخون نچوڑ رہی ہے ، مافیاز دندناتے پھر رہے ہیں۔ قوم پر مزید ظلم برداشت نہیں کرسکتے ، مہنگائی، بے روزگاری کے خلاف تحریک کو گلی گلی کوچہ کوچہ لے کر جائیں گے ،حکمران اپنے رویے بدلیں، عیاشیوں اور غیر ترقیاتی اخراجات میں کمی لائیں اور گورننس بہتر کریں۔ حکمرانوں کو دورنگی چھوڑ کر یک رنگی اختیار کرنا ہو گی،ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامع مسجد و مدرسہ دارالارشاد چمن پھاٹک کوئٹہ میں خطبہ جمعہ اور بعدازاں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ امیر جماعت اسلامی گزشتہ تین روز سے بلوچستان کے دورہ پر ہیں جہاں انہوں نے تنظیمی امورنمٹائے اور مختلف طبقہ ہائے فکر کے لوگوں سے ملاقاتیں کیں اور تقریبات میں شرکت کی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں