تحریک انصاف کشمیر کے الیکشن میں فاتح ہوگی: فردوس عاشق

تحریک انصاف کشمیر کے الیکشن میں فاتح ہوگی: فردوس عاشق

آزاد کشمیر کے الیکشن میں پی ٹی آئی کے امیدواروں کو کشمیریوں کہ حمایت حاصل ، ہندوستانی فوج ظلم کے پہاڑ ڈھا رہی کشمیریوں کے حوصلے پشت نہیں ہوئے

سیالکوٹ(نمائندہ دنیا ) وزیراعلیٰ پنجاب کی مشیر برائے اطلاعات و نشریا ت ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ کشمیری پاکستان کامطلب کیا ؟ کا نعرہ لگا کر قربانیاں دے رہے ہیں ہندوستانی فوج مظلوم کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ ڈھا رہی ہے ،کشمیریوں کے حوصلے پشت نہیں ہوئے ،وزیر اعظم عمران خان کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں پاکستان تحریک انصاف 25جولائی کو آزاد جموں کشمیر کے الیکشن میں فاتح ہوگی۔ کشمیری مہاجرین کی فلاح اور آزادی کشمیر کیلئے پی ٹی آئی کوشاں ہے حق خود ارادیت کشمیریوں کا بنیادی حق ہے عمران خان کے سپاہی پوری دنیا میں کشمیریوں کے حق کیلئے کوشاں ہیں آزاد کشمیر کے الیکشن میں پی ٹی آئی کے امیدواروں کو کشمیریوں کہ حمایت حاصل ہے عمران خان ملک اور قوم کے ماتھے کا جھومر بن چکے ہیں عمران خان عالمی طاقتوں کے سامنے کلمہ حق بلند کررہے ہیں، کشمیری اپنے ہردلعزیز رہنما وزیر اعظم عمران خان کی راہ تک رہے ہیں25جولائی کشمیریوں کی تقدیر بدلنے کا دن ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں