نیوز الرٹ
  • بریکنگ :- وزیراعظم عمران خان کا فردوس عاشق اعوان سےٹیلیفونک رابطہ
  • بریکنگ :- وزیراعظم کی پی پی 38 میں تحریک انصاف کی کامیابی پرمبارکباد
  • بریکنگ :- فردوس عاشق اعوان نےپی ٹی آئی کی کامیابی میں اہم کرداراداکیا،وزیراعظم
  • بریکنگ :- فردوس عاشق اعوان کی حلقےمیں محنت کےباعث کامیابی ممکن ہوئی،وزیراعظم
Coronavirus Updates

پاکستان کیخلاف ہائبرڈ جنگ شروع، آنیوالے دنوں میں مزید تیز ہوگی : وزیر داخلہ

پاکستان کیخلاف ہائبرڈ جنگ شروع، آنیوالے دنوں میں مزید تیز ہوگی :  وزیر داخلہ

دنیا اخبار

عمران خان اسرائیل اور بھارت کو ایک آنکھ نہیں بھاتا، پاکستان اور چین کے مابین غلط فہمیاں پیدا کرنیکی کوشش کی جارہی ، داسو واقعہ اسی سازش کی کڑی :شیخ رشید ، چاہتے ہیں افغان سفیر کی بیٹی خود تفتیش کا حصہ بنیں، معاملہ اغوا کا نہیں پاکستان کو بدنام کرنیکی سازش ،مکمل چھان بین کرینگے ،مریم شوق سے دھرنا دیں،پریس کانفرنس

راولپنڈی (نیوزرپورٹر ،اے پی پی،مانیٹرنگ ڈیسک،دنیا نیوز) وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ عمران خان اسرائیل اور بھارت کو ایک آنکھ نہیں بھاتا،پاکستان کے خلاف ہائبرڈ وار شروع ہوچکی ہے جو آنیوالے دنوں میں مزید تیز ہوگی۔ انڈیا،اسرائیل سمیت مخالف لابی کو منہ کی کھانا پڑے گی، افغان سفیر کی بیٹی کا معاملہ اغوا کا نہیں یہ پاکستان کو بدنام کرنیکی سازش ہے ،مکمل چھان بین کریں گے ، چاہتے ہیں افغان سفیر کی بیٹی خود تفتیش کا حصہ بنیں،پاکستان کی سرزمین افغانستان کیلئے ہرگزاستعمال نہیں ہونے دیں گے ، داسو واقعے کی تحقیقات مکمل کرلی ہیں ، چین ہم سے مطمئن ہے ، مریم نواز دھرنا دینا چاہتی ہیں تو شوق سے دھرنا دیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو لال حویلی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔وزیر داخلہ نے کہا نوجوانوں کو پیغام دینا چاہتا ہوں جو الیکٹرانک میڈیا کو سمجھتے ہوں وہ تیاری کریں کیونکہ آنے والے دنوں میں ہائبرڈ وار میں مزید تیزی آسکتی ہے ۔انہوں نے افغان سفیر کی بیٹی کے معاملے پر کہا اس کیس پر افغان سفیر واپس نہ جاتے تو اچھا ہوتا اور ہم چاہتے ہیں افغان سفیر کی بیٹی خود تفتیش کا حصہ بنیں،ہمیں افسوس ہے کہ ہماری اتنی کوشش کے باوجود وہ خود یہاں سے چلی گئی ہیں اور اگر وہ اس کا مقدمہ نہیں بھی لڑنا چاہتیں تو ریاست پاکستان اس معاملے کی مکمل چھان بین کرے گی اور یہ مقدمہ لڑے گی اور اس کیس سے پیچھے نہیں ہٹے گی حالانکہ ان کی درخواست اور ہماری تفتیش میں زمین آسمان کا فرق ہے کسی ٹیکسی میں کوئی آدمی نہیں بیٹھا۔انہوں نے کہا افغان سفیر کی بیٹی والا واقعہ ہماری تفتیش کے مطابق اغوا کا کیس نہیں، ہم نے فوٹیجز وزارت خارجہ کو دی ہیں، افغان سفیر کی بیٹی نے پورے سفر کے دوران انٹرنیٹ استعمال کیا، چاروں ٹیکسی ڈرائیور محنت کش ہیں۔ جن کا ریکارڈ بالکل کلیئر ہے اور وہ کسی بھی جرائم کی سرگرمیوں میں ہرگز ملوث نہیں پائے گئے جبکہ ملک دشمن اسے الگ شکل دینے کی کوشش کر رہے ہیں جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ۔ شیخ رشید کا کہنا تھا پاکستان کو بدنام کرنے کی کوششیں ناکام ہوں گی،پاکستان اور چین کے درمیان غلط فہمیاں پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ، داسو واقعہ اسی سازش کی کڑی ہے ، کچھ عالمی طاقتیں نہیں چاہتیں کہ پاک چین دوستی ہمالیہ سے بلند ہو، داسو واقعہ کی تحقیقات مکمل کرلی ہیں، چین کی حکومت ہماری تحقیقات سے مطمئن ہے ۔انہوں نے کہا ہماری بدقسمتی ہے کہ کشمیر میں مریم نواز کی انتخابی مہم کشمیر کیلئے یا نوازشریف کی جیت کیلئے نہیں بلکہ عمران خان کے خلاف ہے اور شکست کا پہلے اعتراف کیا جا رہا ہے ، ابھی بتارہا ہوں کشمیر کے انتخابات میں تحریک انصاف جیتنے جا رہی ہے ۔انہوں نے کہا مریم نواز پچھلے دسمبر سے حکومت کے خاتمے کا اعلان کر رہی ہیں اور کشمیر کے انتخابات میں شکست کھانے کے بعد اگر وہ اسلام آباد میں دھرنا دینا چاہتی ہیں تو شوق سے دیں۔وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں یہ ملک آگے بڑھے گا اور جس ملک کو یہ ڈیفالٹ کرنا چاہتے تھے اس کی معیشت بہترین ہوگی۔شیخ رشید نے کہا افغانستان سے متعلق ہماری پالیسی واضح ہے ، افغانستان کا معاملہ افغانوں کا ہے ، اپنا مسئلہ وہ خود حل کریں ہم افغانستان میں مداخلت کریں گے نہ اپنی زمین کسی کے خلاف استعمال ہونے دیں گے ، افغان بارڈر پر 90 فیصد فینسنگ ہوچکی ہے ، پاکستانی افواج اور سول ادارے ہر طرح کے حالات کیلئے تیار ہیں۔انہوں نے بتایاجعلی شناختی کارڈز میں ملوث افسروں کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے سات افراد گرفتارکر لئے گئے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں وزیر داخلہ نے کہا کہ طالبان کے بارے میں دفتر خارجہ بہتر بیان دے سکتا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں
Advertisement