فون ہیک :نواز شریف نے مودی کو خدمات فراہم کیں، فرخ حبیب

فون ہیک :نواز شریف نے مودی کو خدمات فراہم کیں، فرخ حبیب

اطلاعات و نشریات کے وزیر مملکت فرخ حبیب نے الزام عائد کیاہے کہ پاکستان میں اپوزیشن کے فون ہیک کرانے میں نواز شریف نے مودی کو خدمات فراہم کیں

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر ، نیوز ایجنسیاں ) عمران خان اپوزیشن میں تھے تو ان کا ڈیٹا ہیک کیا گیا۔ نواز شریف اس پر جواب دیں ۔فیصل آبادمیں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اُنہوں نے کہاکہ مودی اور نواز شریف کا تعلق گہرا ہے ،جیسے مودی فون ریکارڈ کرارہے تھے ۔ اتنی گہری دوستی بھی تھی کہ مودی کے حلف نامے پر یہ حریت رہنماؤں سے نہیں ملتے ۔عمران خان اپوزیشن میں تھے تو پاناما لیکس اور دیگر کرپشن کے معاملات پرشریف فیملی سے جواب مانگا ۔ نواز شریف کی تاریخ رہی ہے کہ سیاستدانوں، ججز، اداروں کے سربراہان کے فون ٹیپ کراتے رہے ہیں۔مودی کے ذریعے اسرائیلی سافٹ ویئر کو پاکستانی ڈیٹا تک رسائی دی گئی۔ جو شخص اپنی اپوزیشن کے فون ہیک کراسکتا ہے تو وہ کسی کے بھی فون ہیک کراسکتاہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں