کٹھ پتلی حکمرانوں کے انتقام کی کوئی حیثیت نہیں:فضل الرحمن

 کٹھ پتلی حکمرانوں کے انتقام کی کوئی حیثیت نہیں:فضل الرحمن

آمرانہ دور کے مظالم ہمارا راستہ نہیں روک سکے ، پہلے جھکے نہ آئندہ جھکیں گے ، قریبی دوستوں پرجھوٹے الزامات نااہل حکمرانوں پر بد نما داغ :موسیٰ خان سے گفتگو

اسلام آباد (این این آئی)جے یو آئی (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ آمرانہ دور کے مظالم ہمارا راستہ نہیں روک سکے ،ان کٹھ پتلی حکمرانوں کے انتقام کی کوئی حیثیت نہیں۔ منگل کومولانا فضل الرحمن سے جے یو آئی کے رہنما موسیٰ خان نے ملاقات کی،مولانا فضل الرحمن نے پارٹی رہنما کو رہائی پر مبارکباد دی،مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ حکمران اتنے نااہل ہیں کہ انتقام کے نام پر اندھے ہوچکے ہیں ،قریبی دوستوں پرجھوٹے الزامات نااہل حکمرانوں پر بد نما داغ ہیں،انتقامی کارروائیوں کے سامنے کبھی جھکے نہ آئندہ جھکیں گے ،جھوٹے مقدمات اورجیلیں ہمارے عزم کو شکست نہیں دی سکتیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں