پاکستانی لوگ رضائے الٰہی کے حصول کے لئے ہر قربانی دینے کو تیار:سراج الحق

پاکستانی لوگ رضائے الٰہی  کے حصول کے لئے ہر قربانی  دینے کو تیار:سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے ملت اسلامیہ پاکستان کو عید الاضحی اور قربانی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہاہے کہ ہر مسلمان سنت ابراہیمی ؑادا کرتے ہوئے یہ عہد کرتاہے کہ رضائے الٰہی کے حصول کے لیے وہ ہر قربانی دینے کو تیار ہے

لاہور (نیوز ایجنسیاں )انہوں نے کہاکہ قربانی کے موقع پر صاحب حیثیت افراد سنت ابراہیمی ؑ ادا کرتے ہوئے غربا ، مساکین ، یتیموں ، بیواؤں ، بے سہارا لوگوں کو بھائی چارے کے اصول کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے قربانی کا گوشت دیں تاکہ ان کے گھروں میں بھی خوشی کا اہتمام ہوسکے ۔انہوں نے کہاکہ ملک پاکستان کلمہ طیبہ کی بنیاد پر وجود میں آیا ہے ۔ قرآن وسنت کے نظام کا نفاذ ہی اس کی حقیقی منزل ہے ۔ پاکستان کے لوگ ملک کو اسلامی و خوشحال دیکھنے کے متمنی ہیں اور وہ ہر قسم کی قربانی دینے کو تیار ہیں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں