کون کہاں عید منائے گا؟

کون کہاں عید منائے گا؟

مختلف سیاستدان عید الاضحی منانے کے لئے اپنے اپنے آبائی علاقوں میں چلے گئے

لاہور ( سپیشل رپورٹر،اپنے سیاسی رپورٹر سے ) صدر عارف علوی کراچی اور وزیر اعظم عمران خان اسلام آباد میں عید منائیں گے ۔ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف ،مریم نواز،حمزہ شہباز ، گورنر پنجاب چو دھری سرور اور وزیر اعلی ٰپنجاب عثمان بزدار ، احسن اقبال، خواجہ سعد رفیق ،سلمان رفیق،صوبائی وزیر میاں محمود الرشید، ڈاکٹر یاسمین راشد، میاں اسلم اقبال ، سابق گورنر پنجاب سردار لطیف کھوسہ، اعتزاز احسن، ایازصادق ،علیم خان ، خورشید محمود قصوری ، ہمایوں خان ، طاہر محمود اشرفی، سینیٹر اعجاز چودھری ، سراج الحق اور لیاقت بلوچ لاہور میں عید منائیں گے ، سابق وزیر اعظم شجاعت حسین ، سپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی اور وفاقی وزیر مونس الٰہی گجرات میں عید منائیں گے ،فواد چودھری جہلم میں فردوس عاشق اعوان سیالکوٹ میں عید منائیں گی ، آصف زرداری کراچی میں عید منائیں گے ۔ آرمی چیف قمر جاوید باجو ہ ، شیخ رشید ، سابق وفاقی وزیر چودھری نثار اوراعجاز الحق راولپنڈی میں ، سابق صدر مملکت پرویز مشرف دبئی میں عید منائیں گے ، سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی ،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ملتان میں، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، سابق وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ ، شیریں مزاری ،اور سابق چیئرمین سینٹ رضا ربانی کراچی میں ، مولانا فضل الرحمان ڈیرہ اسماعیل خان میں عید منائیں گے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں