کراچی ،شارع فیصل پر خاتون ٹیچر کو ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار
پولیس نے شارع فیصل پر خاتون ٹیچر کو ہراساں کرنے والے ملزم حمزہ مغل کوگرفتار کرلیا
کراچی (این این آئی) گزشتہ روز خاتون کو شارع فیصل پر ملزم اور اس کے ساتھی ہراساں کرتے رہے تھے ۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس نے شارع فیصل پر خاتون ٹیچر کو ہراساں کرنے کے واقعے میں ملوث ملزم حمزہ مغل کو گرفتار کرکے تھانے منتقل کردیا ۔گزشتہ روزخاتون کو شارع فیصل پرملزم،اس کے ساتھی ہراساں کرتے رہے تھے ۔اوباش نوجوانوں نے رکشے میں سوار خاتون سکول ٹیچر کو مسلسل ہراساں کیا اور رکشہ کو روکنے کی کوشش کی جبکہ رکشے میں سوار خاتون نے ان اوباش نوجوانوں کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کردی تھی۔