سندھ کاملنگ 25سال بعد دالبندین سے رشتہ داروں کومل گیا

سندھ کاملنگ 25سال بعد  دالبندین سے رشتہ داروں کومل گیا

دالبندین میں ذہنی معذور ملنگ کو 25سال بعداسکے رشتہ دار مل گئے

چاغی(این این آئی)کبھی کبھار دماغ بگڑ نے پرملنگ سڑک کے درمیان کھڑا ہوکر سندھی زبان میں اپنے آپ سے باتیں کرتا ،منگل کو ملنگ کا بیٹا ضمیر حسین اور بھائی دالبندین پہنچے اورملنگ کو دیکھ کر آبدیدہ ہوگئے ، انکا کہنا تھا ملنگ شاہ میر25سال پہلے ذہنی توازن خراب ہونے پر ہم سے جداہو گیا تھا ، ملک کے کونے کونے میں ڈھونڈا،مگرنہیں ملا ،بھائی نے بتایا کہ اس کے دو بیٹے اور تین بیٹیاں ہیں، اسکا اصل نام شاہ میر ہے اور ہم لوگ لاڑکانہ سبزی منڈی کے رہائشی ہیں ،ہمیں برکت علی جمالی نے اسکی تصویر دکھائی تو ہم نے پہچان لیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں