کراچی:بیٹے نے پولیس انسپکٹر باپ کو اسی کے پستول سے قتل کر دیا

 کراچی:بیٹے نے پولیس انسپکٹر  باپ کو اسی کے پستول سے قتل کر دیا

کورنگی مہران ٹاؤن میں بیٹے نے فائرنگ کر کے باپ کو قتل کر دیا اور فرار ہو گیا

کراچی (سٹاف رپورٹر) مقتول پولیس انسپکٹر اور بوٹ بیسن تھانے کے شعبہ انویسٹی گیشن میں تعینات تھا۔ تفصیلات کے مطابق کورنگی مہران ٹاؤن میں گھریلو تنازع پر نوجوان نے اپنے والد پولیس انسپکٹر کو اسی کے سرکاری پستول سے گولیاں مار کر قتل کر دیا اور واقعہ کے بعد فرار ہو گیا، جس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ پولیس کے مطابق واقعہ منگل کی صبح 7 بجے پیش آیا، انسپکٹر دیدار عباسی نے گزشتہ رات گھریلو تنازع پر اپنے بیٹے کامران عباسی سے باز پرس کی تھی اور اسے کسی غلطی پر مارا پیٹا تھا۔ پولیس نے بتایا کہ رات کو معاملہ رفع دفع ہو گیا لیکن صبح 7 بجے پولیس افسر کے بیٹے نے باپ کو اسی کے پستول سے دو گولیاں ماریں، جس سے وہ موقع پر ہی چل بسا۔ ایس ایس پی شاہجہان خان کے مطابق مقتول دیدار عباسی ضلع ملیر کے میمن گوٹھ تھانے کے ایس ایچ او خالد عباسی کا بھائی تھا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں