گوجرانوالہ:تیسری شادی پر پہلی بیوی کی آمد،شوہر کی پٹائی

گوجرانوالہ:تیسری شادی پر پہلی بیوی کی آمد،شوہر کی پٹائی

شادی ہال میدان جنگ، فریقین میں لاتوں ، مکوں اور گھونسوں کی بارش

گوجرانوالہ(آئی این پی)تیسری شادی پر پہلی بیوی نے میرج ہال میں شوہر کی پٹائی کردی،گوجرانوالہ کے تھانہ سبزی منڈی کی حدود میں واقع ایک میرج ہال میں روایتی انداز میں شادی کی تقریب جاری تھی کہ ایک عورت کچھ دیگر لوگوں کے ساتھ وہاں پہنچی اور دلہے کی پہلی بیوی ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے بتایا کہ دلہے کی یہ دوسری نہیں بلکہ تیسری شادی ہے ، خاتون کا کہنا تھا کہ شوہر بتائے بغیر تیسری شادی کر رہا تھا اور ہمیں چھوڑ گیا تھا،پہلے ہی سے 2بیویاں کا راز کھلنے پر شادی ہال میدان جنگ بن گیا، فریقین نے ایک دوسرے پر لاتوں ، مکوں اور گھونسوں کی بارش کردی، اس سے دل نہ بھرا تو بارات میں ایک دوسرے پر کرسیاں بھی چل گئیں، شادی ہال 2گھنٹے تک میدان جنگ بنارہا، واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس دونوں فریقین کو تھانے لے آئی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں