کراچی،پولیس کارروائیوں میں 35ملزم گرفتار،اسلحہ ودیگر سامان برآمد
پولیس نے مختلف کارروائیوں میں 35 ملزمان کو گرفتارکرکے ا سلحہ،منشیات ودیگر سامان برآمد کرلیا
کراچی(سٹاف رپورٹر)تفصیلات کے مطابق زمان ٹاؤن پولیس نے کورنگی نمبر دو قبرستان کے قریب نورانی بستی میں مبینہ مقابلے کے بعد ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق ملزم 26 سالہ کاشف علی ولد امیر علی کے قبضے سے ٹی ٹی پستول اور مسروقہ موٹرسائیکل برآمد ہوئی جبکہ گرفتار ملزم کا ایک ساتھی فرید عرف وکی موقع سے فرار ہوگیا۔علاوہ ازیں پولیس نے سائٹ اے ،سعیدآباد، چاکیواڑہ،بغدادی،کلری،ابراہیم حیدری،شرافی گوٹھ،ماڑی پور،بغدادی، شارع نور جہاں،سمن آباد،سپر مارکیٹ اور سرسید ٹاؤن میں بھی کارروائیاں کیں اور اس دوران 34ملزمان کو گرفتار کرکے ا سلحہ،منشیات،مسروقہ موٹرسائیکلیں،گٹکا ودیگر سامان برآمد کرلیا ۔