سینیٹ:صفائی کمپنی سے 33لاکھ ٹیکس وصول نہ ہوسکا

سینیٹ:صفائی کمپنی سے  33لاکھ ٹیکس وصول نہ ہوسکا

سینیٹ سیکرٹریٹ میں انتظامی اور صفائی کا کام کرنے والی نجی کمپنی سے 33 لاکھ 71 ہزار روپے ٹیکس وصول نہیں کیا گیا ہے

اسلام آباد(نیوز رپورٹر ) مالی سال 2019-20 میں نجی کمپنی کو 2 کروڑ 10 لاکھ روپے سے زائد کا ٹھیکہ دیا گیا تھا۔ قواعد کے مطابق سرکاری کام کی ادائیگی کے بل پر 5 فیصد سکیورٹی، انکم ٹیکس، 1.5 فیصد واٹر چارجز اور 16 فیصد سروسز ٹیکس کی کٹوتی کی جاتی ہے ۔ نجی کمپنی کو 2 کروڑ 10 لاکھ روپے کی ادائیگی کی گئی ہے تاہم قواعد کے مطابق 16 فیصد آئی سی ٹی سروسز ٹیکس کی کٹوتی نہیں کی گئی ہے ۔ آڈیٹر جنرل پاکستان نے نجی کمپنی سے 16 فیصد آئی سی ٹی سروسز ٹیکس کی مد میں 33 لاکھ 71 ہزار روپے وصول نہ کرنے پر اعتراض کیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں