حکومت کے 3سال ، جے یوآئی کا 25جولائی کو یوم سیاہ منانے کا اعلان

 حکومت کے 3سال ، جے یوآئی کا  25جولائی کو یوم سیاہ منانے کا اعلان

جمعیت علمائے اسلام (ف )نے عام انتخابات کے تین سال مکمل ہونے پر 25جولائی کو یوم سیاہ منانے کا اعلان کردیا

اسلام آباد(اپنے رپورٹر سے ) اسلام آباد سمیت چاروں صوبوں میں یوم سیاہ کے سلسلے میں احتجاج کیاجائیگا ۔ذرائع کے مطابق یوم سیاہ کے حوالے سے تجارتی مراکز اورعمار توں پر سیاہ پرچم لہرائے جائیں گے ،اس سلسلے میں پبلک مقامات شاہراہوں ، تجارتی مراکز پر مہنگائی ، بے روزگاری حکومتی پالیسیوں کے خلاف بینرز بھی آویزاں کئے جائیں گے جبکہ عید کے بعد ا س سلسلے میں پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے رہنمائوں سے بھی ٹیلی فونک رابطے کئے جائیں گے ، کوروناوائرس کے باعث احتجاج کوایس اوپیز کے تحت محدود رکھا جائیگا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں