سونا700روپے مہنگا،فی تولہ 1لاکھ10ہزار600کا ہوگیا

سونا700روپے مہنگا،فی تولہ  1لاکھ10ہزار600کا ہوگیا

عالمی بلین مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کے نرخ میں 9ڈالر کا اضافہ دیکھا گیا اور فی اونس سونے کی قیمت 1823ڈالر ہوگئی

کراچی(بزنس رپورٹر) بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا700روپے کے اضافے سے ایک لاکھ10ہزار600 اور دس گرام 600روپے کے اضافے سے 94ہزار822روپے کا ہوگیا جب کہ چاندی کی فی تولہ قیمت 1460روپے کی سطح پر مستحکم رہی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں