اولمپئن سمیع اللہ کے مجسمے سے ہاکی اور گیند چوری کرنے والا ملزم گرفتار

اولمپئن سمیع اللہ کے مجسمے سے ہاکی  اور گیند چوری کرنے والا ملزم گرفتار

فلائنگ ہارس اولمپئن سمیع اللہ خان کے بہاولپور میں ہسپتال چوک پر لگے مجسمے سے ہاکی اور بال چوری کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے

بہاولپور(آئی این پی)سمیع اللہ خان کے مجسمے سے ہاکی اور بال چوری کرنے کے معاملے میں مزید پیش رفت سامنے آگئی ۔پولیس کے مطابق ملزم کو ماڈل ٹاون اے میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں اور دیگر ٹیکنالوجی کی مدد سے پکڑا گیا اور ملزم نے اعتراف جرم کرنے کے بعد مجسمے کے سامنے جاکر معافی بھی مانگی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں