یونیورسل ہیلتھ پروگرام:مریضوں کے علاج پر20ارب خرچ

یونیورسل ہیلتھ پروگرام:مریضوں کے علاج پر20ارب خرچ

پنجاب،پختونخوا،اسلام آباد،گلگت بلتستان،کشمیر،تھرپارکرکے 10لاکھ افرادکاعلاج ، دسمبر2021 تک پورے پنجاب،گلگت بلتستان،اسلام آبادکی آبادی کورجسٹرکیاجائیگا

اسلام آباد(نیو ز رپورٹر )یونیورسل ہیلتھ انشورنس پروگرام کے تحت گزشتہ مالی سال 2020-21 میں مریضوں کے علاج معالجہ پر 20 ارب روپے سے زائد خرچ کئے گئے ۔ یونیورسل ہیلتھ انشورنس پرگرام کے تحت 30 جون 2021 تک پنجاب، خیبر پختونخوا، اسلام آباد، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور تھر پارکر کے 10 لاکھ افراد کا ہسپتالوں میں علاج کیا گیا ہے ۔ سندھ اور بلوچستان کی حکومتوں نے تاحال یونیورسل ہیلتھ انشورنس پروگرام شروع کرنے پر اتفاق نہیں کیا ہے ۔ پروگرام کے تحت دسمبر 2021 سے مرحلہ وار پورے پنجاب، گلگت بلتستان اور اسلام آباد کی تمام آبادی کو رجسٹر کیا جائے گا جبکہ ڈیرہ غازی خان اور ساہیوال ڈویژن کے 7 اضلاع کی تمام آبادی رجسٹرڈ ہو چکی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں