عمران خان کا اگست سے سندھ میں جلسے کرنے کا فیصلہ

  عمران خان کا اگست سے  سندھ میں جلسے کرنے کا فیصلہ

وزیراعظم عمران خان نے اگست سے سندھ میں سیاسی جلسے کرنے کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے جلسے اندرون سندھ ہوں گے اور ان میں بڑی شخصیات تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کریں گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی مخالف سیاسی قوتوں سے ملاقاتیں اور انہیں ساتھ ملانا بھی سندھ پلان کا حصہ ہوگا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سندھ کے حوالے سے عید کے بعد ایک اور اجلاس بلایا ہے جس میں سندھ پلان کو حتمی شکل دی جائے گی جب کہ اسی اجلاس میں سندھ ایڈوائزری کمیٹی کے نام بھی فائنل ہوں گے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاق کے منصوبوں کی تکمیل میں حائل رکاوٹوں پر اہم فیصلے بھی عید کے بعد ہوں گے جب کہ مبینہ کرپشن میں ملوث یا سیاسی آلہ کاربننے والے بیوروکریٹس کے خلاف کارروائی پر مشاورت ہوگی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں