پنجاب کے بلدیاتی ادارے عید کے بعد بحال کرنے کا فیصلہ
حکومت نے پنجاب بھر کے بلدیاتی ادارے عید قربان کے بعد بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے
راولپنڈی(آئی این پی) پنجاب بھر میں سپریم کورٹ کے حکم پر بلدیاتی اداروں کی بحالی کے لئے خصوصی بحالی کمیٹی کا اہم اجلاس 23 جولائی جمعہ کو طلب کر لیا گیا۔اجلاس میں سیکرٹری بلدیات،یونین کونسلوں کے سیکرٹریز،متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر زلوکل گورنمنٹ بھی شریک ہوں گے ،اجلاس میں بلدیاتی اداروں کی بحالی کے ایکشن پلان کو حتمی شکل دی جائے گی اور اس بابت مکمل رپورٹ حکومت کو پیش کی جائے گی،جبکہ تحصیل کونسل راولپنڈی کی بحالی کے لئے بھی اہم اجلاس طلب کیا گیا ہے ۔ اجلاسوں میں بلدیاتی اداروں کی بحالی کا مکمل ٹائم فریم فائنل کیا جائے گا۔