سکردو :یورپی پیراگلائیڈنگ ٹیم کا نیا ریکارڈ قائم ،پاکستان کیلئے اعزاز کی بات :آئی ایس پی آر

سکردو :یورپی پیراگلائیڈنگ ٹیم  کا نیا ریکارڈ قائم ،پاکستان کیلئے  اعزاز کی بات :آئی ایس پی آر

یورپی پیراگلائیڈنگ ٹیم نے نیا ریکارڈ قائم کر دیا

سکردو(نیوز ایجنسیاں ) آئی ایس پی آر کے مطابق پیرا گلائیڈرز نے 8407میٹر بلندی پر پیرا گلایڈنگ کا ریکارڈ قائم کیا۔پیرا گلائیڈرز کی اس ٹیم میں آرمی سکول آف فیزیکل ٹریننگ کاکول کی ٹیم بھی شامل تھی۔پیراگلائیڈرز کی قیادت عالمی شہرت یافتہ انٹائن جراڈ کر رہے تھے ۔آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ اس سے پہلے عالمی ریکارڈ8157میٹر کا ہے ، نیا ریکارڈ8407میٹر کا بنایا گیاہے ۔ یہ ریکارڈ سکردو میں واقع بلتو رو گلیشئرپر بنایا گیا۔آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے لیے بڑے اعزاز کی بات ہے کہ یہ ریکارڈ اس کی سر زمین پر بنا۔ آرمی سکول اور فزیکل ٹریننگ کے مایہ ناز پیرا گلائیڈرز بھی مہم جو ں کے ساتھ پریکٹس میں شریک رہے ،جبکہ حوالدار قاسم اور حوالدار مقید بھی اس مہم میں شامل تھے ۔ پاکستان آرمی پیرا گلیڈنگ ٹیم کی قیادت کیپٹن احسن نے کی۔غیر ملکی پیرا گلائیڈرز نے حکومت پاکستان اور پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں