مستقبل مسلم لیگ ن کا ہے ،مریم نواز کی سوشل میڈیا ٹیم کے ارکان سے ملاقات

مستقبل مسلم لیگ ن کا ہے ،مریم نواز کی  سوشل میڈیا ٹیم کے ارکان سے ملاقات

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز سے سوشل میڈیا ٹیم کے ارکان نے ملاقات کی

اسلام آباد (سیا سی رپورٹر) مریم نواز نے کشمیر الیکشن سمیت مجموعی طور پر سوشل میڈیا ٹیم کی کار کردگی کو سراہا اور اس امید کا اظہار کیا کہ ٹیم نواز شریف کے بیانیہ ووٹ کو عزت دو کا پیغام لیکر گھر گھر پہنچے گی ۔ انہوں نے کہا مستقبل مسلم لیگ ن کا ہے جس میں نوجونواں کو با عزت روز گار ملے گا اور پاکستان ایک مرتبہ پھر ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن نظر آئے گا۔ مریم نواز نے سوشل میڈیا ٹیم کے ارکان صادق رضا، محمد وسیم، پیر عدنان بودلہ، عقیل انصاری اور دیگر کو ہدایت کی کہ وہ پارٹی منشور کو اجاگر کرنے میں اپنا کردار جاری رکھیں۔ اس موقع پر یوتھ ونگ کے صدر کیپٹن( ر)محمد صفدر ، مریم نواز کے کوآرڈینیٹر بلال اظہر کیانی اور سیکرٹری ذیشان ملک بھی موجود تھے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں