مسلم کانفرنس و تحر یک انصاف ایک پیج پر ہیں :سردا رعتیق

مسلم کانفرنس و تحر یک انصاف  ایک پیج پر ہیں :سردا رعتیق

مسلم کانفرنس کی انتخابی مہم عروج پر ، دن بدن مسلم کانفرنس کا گراف بلند ہونے لگا

کوٹلی / تتہ پانی (آئی این پی) سردار عتیق احمد خان کے آزاد کشمیر بھر کے طوفانی دورے ۔متعدد اہم شخصیات کو مسلم کانفرنس میں شامل کرلیا، ریاستی جماعت کے کوٹلی میں ڈیرے ، 23جولائی کو دھیر کوٹ میں مسلم کانفرنس کا پاور شو کرے گی ، میثاق جمہوریت کے نام پر قوم کو بے وقوف بنانے والے آزاد کشمیر میں درپردہ ایک دوسرے کی مدد کررہے ہیں، ا نہیں دو رنگی چھوڑ کر ایک کی کرپشن زندہ باد جماعت بنا لینا چا ہئے ، آزاد کشمیر کے خوددار و باشعور عوام اپنا نفع نقصان اچھی طرح سے جانتے ہیں اور اب عوام جھانسوں میں نہیں آتے بلکہ اسی سمت کا تعین کرتے ہیں جو درست ہو،آزاد کشمیر کے الیکشن میں جعلی جمہوریت کے نعرے لگانے والوں اور کشمیر یوں کا ترجمان بننے والے اپنی شکست کا زخم سہہ نہیں پائیں گے ۔ مسلم کانفرنس آزاد کشمیر کے انتخابات میں اپنا بھرپور کردار اداکریگی، پاکستان کو تباہ حال کرکے ملک سے بھاگنے والوں کا راستہ روکنے کی بھرپور کوشش کررہے ہیں ۔مسلم کانفرنس و پی ٹی آئی ایک پیج پر ہیں ۔ان خیالات کا اظہار قائد مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان نے تتہ پانی میں حلقہ راج محل کے کارکنان ، عہدیداران اور مسلم کانفرنس کے نامزد امیدوار ملک محمد نواز کی انتخابی مہم کے سلسلہ میں منعقدہ جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا کہ ان شاء اللہ 25جولائی سالار جمہوریت سردار سکندر حیات خان کی قیادت میں کوٹلی سمیت آزاد کشمیر بھر میں کامیابی حاصل کرینگے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں