کوروناکے بعد روزگار کا مستقبل آن لائن سے وابستہ،ثانیہ نشتر

کوروناکے بعد روزگار کا مستقبل  آن لائن سے وابستہ،ثانیہ نشتر

سینیٹر ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے احساس ڈیجیٹل ہنر پروگرام کے بارے میں احساس کی ٹیکنالوجی ٹیم کا اجلاس طلب کیا

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) احساس ڈیجیٹل ہنر پروگرام کا مقصد پسماندہ نوجوانوں کو ڈیجیٹل مہارت کے ذریعہ بااختیار بناناہے ۔ توقع ہے کہ اس پروگرام کے تحت 25 ہزار نوجوانوں کو احساس ایکو سسٹم سے تربیت دی جائے گی۔ ڈاکٹر ثانیہ نے کہا کہ ایچ ای سی کے اندازے کے مطابق ہم ہر سال پانچ لاکھ گریجوایٹس تیار کررہے ہیں۔ کووڈ کے بعد روزگار کا مستقبل آن لائن دنیا سے وابستہ ہے ۔ ڈاکٹر ثانیہ نے کہا کہ ڈیجیٹل ہنر پروگرام کے ذریعے نوجوانوں کو ملازمت کے اعتبار سے بھی تیار کیا جائے گا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں