آئی ٹی برآمدات میں47 فیصداضافہ،حجم 2 ارب ڈالر ریکارڈ

آئی ٹی برآمدات میں47 فیصداضافہ،حجم 2 ارب ڈالر ریکارڈ

2023 تک برآمدات 5 ارب ڈالر تک لے جانیکا ہدف پورا کرینگے ،امین الحق

اسلام آباد(نمائندہ دنیا)وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کمیونی کیشن سید امین الحق نے کہا ہے کہ گزشتہ مالی سال آئی ٹی برآمدات کا حجم 47.43 فیصد اضافے کے ساتھ 2 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔ وفاقی وزیر نے کہا 30 جون 2021 تک آئی ٹی برآمدات 2 ارب 12 کروڑ 30 لاکھ ڈالر رہیں۔ مالی سال 2019-20 کے دوران آئی ٹی برآمدات کا حجم ایک ارب 44 کروڑ ڈالر رہا تھا۔ 2023 تک آئی ٹی برآمدات 5 ارب ڈالر تک لے جانے کا ہدف پورا کرلیں گے ۔انہوں نے کہا کہ معیشت کے استحکام اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں آئی ٹی سیکٹر بنیادی حیثیت کا حامل ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں