جسٹس فائز عیسیٰ اور ان کی اہلیہ کو کورونا

جسٹس فائز عیسیٰ اور  ان کی اہلیہ کو کورونا

سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اہلیہ سرینا عیسیٰ سمیت کورونا میں مبتلا ہو گئے

اسلام آباد(سپیشل رپورٹر)سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس کی طرف سے ڈپٹی رجسٹرار شیر افگن کے دستخط سے ایک سرکاری اعلامیہ جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور ان کی اہلیہ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے جس کے بعد انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے ،ان کا گھر پر ہی علاج جاری ہے ، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور ان کی اہلیہ نے این آئی ایچ سے کورونا ٹیسٹ کرایا تھا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں