سیالکوٹ میں جلسے پر مریم کو شوکاز نوٹس

 سیالکوٹ میں جلسے پر  مریم کو شوکاز نوٹس

سیالکوٹ میں جلسہ کرنے پر الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی)نے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کو شوکاز نوٹس جاری کردیا

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا)لیگی نائب صدر کو شوکاز نوٹس ایل اے 36 جموں 3 کے ریٹرننگ آفیسر نے جاری کیا۔نوٹس کے متن میں کہا گیا کہ ان کے خلاف پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار حامد رضا نے شکایت درج کروائی تھی۔نوٹس کے مطابق پولنگ شروع ہونے سے 48 گھنٹے پہلے جلسہ کرنا ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے ۔شوکاز نوٹس میں مریم نواز کو حلقے میں نہ آنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں