پنجاب:12235سے زائد غیر رجسٹرڈ سکیورٹی گارڈز 5ہزار کو اسلحہ چلانا نہیں آتا

پنجاب:12235سے زائد  غیر رجسٹرڈ سکیورٹی گارڈز 5ہزار کو اسلحہ چلانا نہیں آتا

پنجاب میں 12ہزار 235سے زائدغیر رجسٹرڈ سکیورٹی گارڈزتعینات ہونے کا انکشاف ہوا ہے

لاہور(محمد حسن رضا سے ) ذرائع کے مطابق ایک لائسنس پر 15سے 20سکیورٹی گارڈز کو ڈیوٹی پر تعینات کیا گیا،قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے اپنی رپورٹ سے محکمہ داخلہ پنجاب کو آگاہ کردیا۔محکمہ داخلہ نے تمام غیر رجسٹرڈ غیر قانونی سکیورٹی گارڈز کے خلاف بھر پور ایکشن کی ہدایت کی ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے 5ہزار سے زائد سکیورٹی گارڈایسے سامنے آئے جن کو اسلحہ چلانا ہی نہیں آتا، بعض سکیورٹی گارڈز کو ڈاکٹرز،کاروباری شخصیات نے اپنے گھروں اور دفاتر پر تعینات کررکھا ہے ، بعض ایسے سکیورٹی گارڈز تعینات کئے گئے جن کے پاس کسی جگہ کا سرٹیفکیٹ موجود ہی نہیں، بعض گارڈز کا متعلقہ پولیس سے ویری فکیشن سرٹیفکیٹ بھی حاصل نہیں کیا گیا۔ محکمہ داخلہ کو ایک ماہ قبل اجلاس میں رپورٹ سے آگاہ کیا گیا تھا جس کے بعد محکمہ داخلہ نے سکیورٹی گارڈز سے متعلق بنائے گئے ایس او پیز پر عملدآمد کرانے کے لئے پولیس کو ٹاسک سونپ دیا۔محکمہ داخلہ حکام کا کہنا ہے بہت سی شکایات موصول ہوئیں جن پر ایکشن کے لئے متعلقہ ادراوں کو حکم دیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں