کشمیر الیکشن :سکھر اور بارکھان میں 2پولنگ اسٹیشن ، 2ووٹر

 کشمیر الیکشن :سکھر اور بارکھان  میں 2پولنگ اسٹیشن ، 2ووٹر

آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کے آج ہونے والے عام انتخابات میں سندھ کے شہر لاڑکانہ میں منفرد اور انوکھا پولنگ سٹیشن قائم کیا گیا ہے

لاڑکانہ (مانیٹرنگ ڈیسک)جہاں رجسٹرڈ ووٹر صرف ایک خاتون ہیں۔ لاڑکانہ میں حلقہ ایل اے 34جموں ون کے انتظامات مکمل ہیں،الیکشن کے لیے سکیورٹی اورعملے کی تعداد 16 ہے جب کہ حلقے میں صرف ایک خاتون رجسٹرڈ ووٹر ہے ۔ دوسری جانب بلوچستان کے ضلع بارکھان میں بھی حلقہ ایل اے 34 جموں 1 کے لیے پولنگ ہوگی۔اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر سجاد احمد کے مطابق بارکھان کی بستی کوڈی زکریا زکریانی سے کشمیری خاتون ووٹ کاسٹ کریں گی، یہاں کل ووٹر کی تعداد ایک ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں