پنجاب بھر کی ماتحت عدلیہ کے انسپکشن ججز کا تقرر

پنجاب بھر کی ماتحت عدلیہ  کے انسپکشن ججز کا تقرر

لاہور ہائیکورٹ کے ججز کو صوبہ بھر کی ماتحت عدلیہ کے انسپکشن ججز مقرر کردیا گیا

لاہور(کورٹ رپورٹر)چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد امیر بھٹی کے حکم سے انسپکشن ججز کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد امیر بھٹی تمام اضلاع کے انتظامی جج ہوں گے ۔ سینئر ترین جج جسٹس شہزاد احمد خان لاہور ،جسٹس شجاعت علی خان راولپنڈی ،جسٹس عائشہ اے ملک ملتان ،جسٹس شاہد وحید سرگودھا، جسٹس علی باقر نجفی بہاولپور،جسٹس شاہدبلال حسن گوجرانوالہ، جسٹس عالیہ نیلم ننکانہ صاحب ،جسٹس عابد عزیز شیخ ساہیوال، جسٹس مسعود جہانگیر فیصل آباد ،جسٹس صداقت علی خان اٹک ، جسٹس شہباز رضوی ڈی جی خان ،جسٹس شاہد جمیل خان خانیوال، جسٹس فیصل زمان خان اوکاڑہ ،جسٹس مسعود عابد نقوی منڈی بہائوالدین ،جسٹس مرزا وقاص رؤف چکوال ،جسٹس چودھری اقبال چنیوٹ ، جسٹس سردار احمد نعیم وہاڑی، جسٹس راجہ شاہد محمود عباسی گجرات،جسٹس شہرام سرور چودھری قصور ،جسٹس شاہد محمود سیٹھی سیالکوٹ، جسٹس سردارمحمد سرفراز ڈوگر مظفر گڑھ ، جسٹس اسجد جاوید گھرال راجن پور،جسٹس طارق سلیم شیخ ٹوبہ ٹیک سنگھ، جسٹس جواد حسن جھنگ ،جسٹس مزمل اختر شبیر رحیم یار خان، جسٹس چودھری عبدالعزیز جہلم،جسٹس انوار الحق میانوالی ،جسٹس فارق حیدر شیخوپورہ ،جسٹس وحید خان بھکر ، جسٹس رسال حسن سید لیہ ،جسٹس عاصم حفیظ پاکپتن شریف، جسٹس صادق محمد خرم بہاولنگر ، جسٹس سہیل ناصر نارو وال ،جسٹس شکیل احمد لودھراں ،جسٹس صفدر سلیم شاہد حافظ آباد اور جسٹس رضا محمد قریشی خوشاب کی عدالتوں کے انسپکشن جج ہوں گے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں