کشمیریوں نے مودی کے رشتہ داروں کو باہر پھینک دیا:فردوس

کشمیریوں نے مودی کے رشتہ داروں کو باہر پھینک دیا:فردوس

قوم کو تقسیم کرنے کا بیانیہ ہار گیا،کہیں دھاندلی کا ثبوت ہے توسامنے لائیں

لاہور(سیاسی رپورٹر سے )معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب فردوس عاشق نے کہا کشمیریوں نے پاکستان کے ساتھ کھڑے ہونے کا فیصلہ کرکے مودی کے رشتہ داروں کو کشمیر سے باہر پھینک دیا۔ قوم کو گروپوں میں بانٹنے والا سیاسی چورن بیچنے والوں کا بیانیہ ناکام ہو گیا جبکہ عوام، قومی سلامتی اور دفاع سے جڑا بیانیہ جیت گیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ووٹ کو عزت دو کا دعویٰ کرنے والوں نے کشمیر کے پہاڑوں پر نوٹ کو عزت دو کا نعرہ لگایا اور کشمیریوں کے انکار پر دھاندلی کا رونا شروع کردیا۔ن لیگ کا مفرور، دشمنوں سے ملاقاتیں کرکے الطاف حسین ثانی بننے کی کوشش کررہاہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں