سعودی وزیر خارجہ آج پاکستان کا دورہ کرینگے

 سعودی وزیر خارجہ آج  پاکستان کا دورہ کرینگے

سعودی عرب کے وزیر خارجہ پرنس فیصل بن فرحان آل سعود،اپنے پاکستانی ہم منصب شاہ محمود قریشی کی دعوت پر آج منگل کو پاکستان کا دورہ کریں گے

اسلام آباد(اے پی پی)سعودی عرب کے وزیر خارجہ پرنس فیصل بن فرحان آل سعود،اپنے پاکستانی ہم منصب شاہ محمود قریشی کی دعوت پر آج منگل کو پاکستان کا دورہ کریں گے ۔ سعودی حکومت کے سینئر حکام پر مشتمل وفد بھی ان کے ہمراہ ہوگا۔اس دورے میں دونوں وزرائے خارجہ دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوئوں سمیت علاقائی و بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کریں گے ۔ سعودی وزیر خارجہ اس دورے کے دوران دیگر اعلیٰ حکام سے بھی ملاقات کریں گے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں