مشیرقومی سلامتی معید یوسف دوطرفہ تعلقات پربات چیت کیلئے امریکا روانہ
مشیر برائے قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف امر یکا کے سرکاری دورے پر روانہ ہو گئے
اسلام آباد( خصوصی نیوز رپورٹر ،دنیا نیوز ) معید یوسف امریکی ہم منصب جیک سلیوان اور دیگر امریکی عہدے داروں سے ملاقات کریں گے ، معید یوسف کی امریکی ہم منصب سے آخری ملاقات مئی میں جنیوا میں ہوئی تھی، دورہ کے دوران دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ تعلقات پر بات ہوگی، ملاقات میں پاکستان، امریکا تعلقات اور افغانستان کی صورتحال پر بھی بات چیت کی جا ئیگی ۔