آزاد کشمیر:جیت کے بعد عمران خان کے ٹوئٹر پرفالورز کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ

 آزاد کشمیر:جیت کے بعد  عمران خان کے ٹوئٹر پرفالورز  کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ

آزاد کشمیر انتخابات میں پی ٹی آئی کی کامیابی کے بعد عمران خان ٹوئٹر پر بھی چھا گئے

اسلام آباد(صباح نیوز)ٹوئٹر پر وزیراعظم کو 14 ملین صارفین نے فالو کرلیا جس کے بعد عمران خان پاکستان کے پہلے سیاستدان بن گئے ہیں جن کے ٹوئٹر پر 14 ملین (ایک کروڑ 40 لاکھ)فالوورز ہیں۔ عمران خان کے ٹوئٹر اکائونٹ کی طرف نظر دوڑائی جائے تو وہ اپنے اکا ؤنٹ پر سیاسی امور اور ملکی صورتحال کی تازہ ترین تفصیلات سے عوام کو آگاہ کرتے نظر آتے ہیں۔ٹوئٹر پر فالوورز میں اضافے کے بعد عمران خان ٹک ٹاک سٹار جنت مرزا سے مقبولیت کی دوڑ میں صرف 2 اعشاریہ 3 ملین فالوورز پیچھے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں