پختونخواکابینہ :وزیر سماجی بہبود مستعفی مشیرقلندرلودھی سے قلمدان واپس

 پختونخواکابینہ :وزیر سماجی بہبود مستعفی  مشیرقلندرلودھی سے قلمدان واپس

خیبرپختونخوا کابینہ میں ایک بارپھرتبدیلی ، وزیرسماجی بہبودہشام انعام اللہ کوفارغ کردیاگیا

پشاور(دنیانیوز،این این آئی)خیبرپختونخوا کابینہ میں ایک بارپھرتبدیلی ، وزیرسماجی بہبودہشام انعام اللہ کوفارغ کردیاگیا جبکہ وزیراعلیٰ کے مشیرقلندر لودھی سے قلمدان واپس لے لیاگیا۔ علی امین گنڈاپور کے بھائی فیصل امین گنڈاپور کو اہم وزارت دئیے جانے کا امکان ہے ، وفاقی وزیر پرویزخٹک نے اپنے صاحبزادے ابراہیم خٹک کو صوبائی کابینہ میں شامل کرنے کے لئے کوششیں تیز کردیں۔ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا کابینہ میں ردوبدل کا فیصلہ کیاگیا ہے ، وزیر سماجی بہبود ہشام انعام اللہ اور مشیر ریونیو قلندر لودھی سے استعفے لے لئے گئے ۔مانیٹرنگ ڈیسک کے مطابق ہشام انعام اللہ نے اپنے استعفے میں لکھا ہے کہ گورنر شاہ فرمان اور علی امین گنڈاپور مجھے پسند نہیں کرتے ، کابینہ کے ساتھی نے بتایا کہ وزیراعلیٰ نے استعفیٰ مانگا ہے ، وزیراعلیٰ سے احترام کارشتہ ہے ان کے حکم پر استعفیٰ دیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں