اسلام آباد :بڑ ے بھائی،بھا بی ، بھتیجے کو قتل کردیا

اسلام آباد :بڑ ے بھائی،بھا بی ، بھتیجے کو قتل کردیا

واقعہ تھانہ شمس کالونی کی قریبی گلی میں پیش آیا،ملزم فرار،لاشیں ہسپتال منتقل

اسلام آباد(خبر نگار)تھانہ شمس کالونی کے علاقہ ایچ 13 گولڑہ موڑ گلی نمبر3 میں چھوٹے بھائی نے گھریلو تناز ع پر فائرنگ کرکے حقیقی بڑے بھائی اللہ بخش، بھا بی رقیہ بی بی اور بھتیجے 17سالہ زوہیب کو قتل اوراحمد کوزخمی کر دیا، فائرنگ سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا،واقعہ تھانہ شمس کالونی کی قریبی گلی میں پیش آیا، پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیکر ملزم کی تلاش شروع کردی جو جائے وقوعہ سے فرار ہو نے میں کامیاب ہو گیا ،واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی نواز بھٹی پولیس نفری سمیت موقع پرپہنچ گئے ، ایس پی انڈسٹریل ایریا فدا ستی نے بتایا کہ ملزم وقاص اسی گھر میں رہتا تھا،ایس پی نے اپنی نگرانی میں جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرائے ، لا شیں پمز منتقل کر دی گئی ہیں۔پولیس کے مطابق ملزم نے لین دین کے معاملہ پرفائرنگ کی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں