ڈالر کی قدر ایک روپیہ 70 پیسے کم،سونا650روپے سستا

 ڈالر کی قدر ایک روپیہ 70 پیسے کم،سونا650روپے سستا

انٹربینک میں ڈالر162روپے کی سطح سے گر کر 160روپے اوراوپن مارکیٹ میں 162 روپے کی سطح سے گھٹ کر 161روپے کی سطح پر واپس آگیا

کراچی(بزنس رپورٹر) انٹربینک میں ڈالر162روپے کی سطح سے گر کر 160روپے اوراوپن مارکیٹ میں 162 روپے کی سطح سے گھٹ کر 161روپے کی سطح پر واپس آگیا ،ادھر فی تولہ سونا 650روپے سستا ہوگیا ۔فاریکس ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق پیر کو انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں1.70روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے ڈالر162.30روپے سے گھٹ کر160.60روپے پر آ گیا، اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں80پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے ڈالر 162.30روپے سے کم ہو کر161.50روپے پر آ گیا، دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ میں سونا6ڈالر کے اضافے سے 1808ڈالرفی اونس کا ہوگیا، بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باوجود مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا650روپے کی کمی سے 1لاکھ9ہزار850 اوردس گرام 536روپے کی کمی سے 94ہزار200روپے کا ہوگیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں