کوئٹہ:ہزارگنجی میں سبزی منڈی کے گیٹ پر دھماکا، 4زخمی

کوئٹہ:ہزارگنجی میں سبزی منڈی کے گیٹ پر دھماکا، 4زخمی

ایک کلو بارودی مواد ٹائم ڈیوائس کے ذریعے نصب کیا گیا تھا:سی ٹی ڈی ، ہسپتالوں میں ایمرجنسی ،ذمہ داروں کو کٹہرے میں لائینگے :بلوچستان حکومت

کوئٹہ(آن لائن) کوئٹہ کے صنعتی علاقے ہزار گنجی میں سبزی منڈی کے گیٹ پر دھماکے کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہوگئے ، سی ٹی ڈی کے مطابق بارودی مواد ٹائم ڈیوائس کے ذریعے نصب کیا گیا تھا۔ دھما کے میں شبیراحمد،میر احمد اوردیگرزخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔ دھماکے سے قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے ۔پولیس اور دیگرسرکاری حکام نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کئے ،ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ بارودی موادٹائم ڈیوائس کے ذریعے نصب کیا گیاتھا، دھماکے میں ایک کلوبارودی مواداستعمال کیاگیا ۔حکومت بلوچستان کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے کہا زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کیلئے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے ، واقعے کے ذمہ داروں کو گرفتار کرکے انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں