فیٹف شرط کے تحت پراپرٹی ڈیلرز کے دفاتر کا معائنہ، آڈٹ کرنیکا فیصلہ

فیٹف شرط کے تحت پراپرٹی ڈیلرز  کے دفاتر کا معائنہ، آڈٹ کرنیکا فیصلہ

پاکستان نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (فیٹف) کی ایک اور اہم شرط پر عمل درآمد کا آغاز کردیا

لاہور،اسلام آباد(اکنامک رپورٹر،دنیا نیوز) ملک بھر کے پراپرٹی ڈیلرز کے دفاتر کا معائنہ کیا جائے گا، مشکوک سرمایہ کار سے متعلق معلومات حاصل کی جا سکیں گی،فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کا اِن لینڈ ریونیو گروپ پراپرٹی ڈیلرز کے دفاتر کا معائنہ کرے گا، ایف بی آر نے 22 ہزار پراپرٹی ڈیلرز رجسٹرڈ کرلیے ، دریں اثنا ایف بی آر نے پنجاب میں رجسٹرڈ اور غیر رجسٹرڈ رئیل سٹیٹ ڈیلرز کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا، پانچ سال میں کتنا کمایا کتنا کھایا اور ایف بی آر سے کتنا چھپایا اس حوالے سے لسٹیں مرتب کرنا شروع کر دی گئیں،ذرائع کے مطابق پنجاب بھر میں غیر رجسٹرڈ رئیل سٹیٹ ڈیلرز کو عارضی رجسٹرڈ کیا جائے گا اور 5سال کا آڈٹ ہوگا،ریکارڈ مرتب کرنے کے بعد نوٹسز جاری کئے جائینگے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں