ایف بی آر:پٹرول پر عائد سیلز ٹیکس میں مزید کمی
وفاقی حکومت نے پٹرول پر عائد کردہ سیلز ٹیکس میں مزید کمی کردی ہے
اسلام آباد(صباح نیوز) اس ضمن میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ہے ۔ایف بی آر کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق پٹرول پر سیلز ٹیکس کی شرح 16.4 فیصد سے کم کرکے 10.77 فیصد کردی گئی ہے ۔جاری کردہ نوٹی فکیشن کے تحت ہائی سپیڈ ڈیزل پر 17 فیصد عائد سیلز ٹیکس کی شرح برقراررکھی گئی ہے ۔ نوٹی فکیشن کے تحت اسی طرح مٹی کے تیل پر 6.70 فیصد اور لائٹ ڈیزل پر 0.20 فیصد کی شرح برقراررکھی گئی ہے ۔