چمن:پاک افغان سرحد پر تجارت 13 ویں روز بحال

 چمن:پاک افغان سرحد پر  تجارت 13 ویں روز بحال

چمن میں پاک افغان سرحد پرتجارت 13ویں روز بحال ہوگئی۔تجارتی سرگرمیوں کی بحالی کا اعلان ڈپٹی کمشنر چمن جمعہ داد مندوخیل نے کیا

چمن (آئی این پی ) چیمبرآف کامرس چمن کے صدر حاجی جلات خان نے صحافیوں کو بتایاکہ چمن چیمبرآف کامرس نے اعلیٰ سطح پر مختلف حکام سے رابطہ کرکے سرحدی تجارت کی بحالی کیلئے انتہائی کوششیں کیں جس کے بعد سرحدی تجارت بحال ہوگئی ۔ پاکستان کسٹم میں کھڑے لوڈ ٹرکوں نے افغانستان جبکہ ٹرانزٹ ٹریڈ کے کنٹینرز نے بھی افغانستان کا رخ کیا، افغان سرحدی چوکیوں پر طالبان کے قبضے کے بعد سرحدی تجارت بند کردی گئی تھی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں